منگھوپیر میں فائرنگ، سب انسپکٹر عرب خان شدید زخمی

کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گرم چشمہ کے مقام پر بیت العلوم مدرسہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس کے سب انسپکٹر عرب خان شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر عرب خان اس وقت خواجہ اجمیر نگری پولیس اسٹیشن، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کمپلین سیل انچارج کے طور پر تعینات ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد زخمی افسر کو فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افسر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *