سرکاری ملازمین کے لیے پیٹرول اور گاڑیوں کی سہولت بحال، جمعہ کی چھٹی ختم

اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی بچت کی غرض سے نافذ کیے گئے سابقہ کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے جمعہ کی اضافی چھٹی ختم کر دی گئی ہے، جبکہ افسران کو پیٹرول کی مکمل سہولت بحال کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو دوبارہ استعمال میں لانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری امور میں روانی اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم دوسری جانب تجارتی مراکز، دکانوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار سے متعلق پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ عوامی سہولت اور توانائی کے بہتر استعمال کے توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں صورتحال کے مطابق مزید اقدامات پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *