فیصل آباد اور جھنگ میں بارش و آندھی کے باعث حادثات، خاتون جاں بحق، درجنوں زخمی

فیصل آباد / جھنگ(بولونیوز) صوبہ پنجاب کے شہروں فیصل آباد اور جھنگ میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات پیش آئے، جن میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق فیصل آباد میں تیز آندھی اور بارش کے دوران 7 مختلف مقامات پر حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 6 واقعات میں عمارتوں کی دیواریں گرنے سے 15 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

دوسری جانب جھنگ شہر اور گرد و نواح میں بھی طوفانی آندھی اور بارش کے باعث متعدد حادثات پیش آئے، جن میں 5 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق موسم کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *