وفاقی بجٹ 27-2026ء کے دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیے گئے

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی بجٹ برائے مالی سال 27-2026ء کے دستاویزات وزارتِ خزانہ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بجٹ دستاویزات کی آمد کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری بھی موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *