آئی آئی چندریگر روڈ پر مبینہ ایم کیو ایم لندن دفتر پر چھاپہ، متعدد افراد زیر حراست
کراچی(بولونیوز) I.I. Chundrigar Road پر واقع ایک عمارت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر MQM London کے دفتر سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں تحسین عباسی سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں۔ کارروائی اس وقت کی گئی جب دفتر میں مبینہ طور پر تنظیم کے قائد کا ٹیلیفونک خطاب جاری تھا۔
اطلاعات کے مطابق چھاپے کے دوران دفتر سے تنظیمی لٹریچر، جھنڈے، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا گیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر Hazim Bhanguar نے موقع پر پہنچ کر دفتر کو سیل کر دیا۔حکام کی جانب سے اس کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات اور باضابطہ مؤقف کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ تفتیشی عمل جاری ہے۔


