پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر 9 اور 10 محرم کو پابندی

لاہور(بولونیوز)حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی صرف 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق تمام اضلاع میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات پر اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *