15 جون کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا موٹروے میں داخلہ بند

اسلام آباد(بولونیوز)حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 15 جون کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس اور متعلقہ اداروں نے واضح کیا ہے کہ جدید ٹولنگ سسٹم کو مؤثر بنانے اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرنے کے لیے ایم ٹیگ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیاں موٹروے پر داخل نہیں ہو سکیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بروقت اپنے ایم ٹیگ حاصل کر لیں تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹول پلازوں پر رش کم کرنا اور سفر کو تیز اور آسان بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *