سرکاری ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کرنے والوں کے لیے بُری خبر

لاہور(بولونیوز) پنجاب بھر میں سرکاری ٹرانسپورٹ پر مفت سفری سہولت ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کل سے میٹرو بس، اورنج لائن، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں پر مفت سفر کی سہولت برقرار نہیں رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مفت سفری سہولت کے خاتمے کا فیصلہ مالی دباؤ اور اخراجات میں اضافے کے باعث کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے سے روزانہ ان بس سروسز پر مفت سفر کرنے والے مسافروں کو باقاعدہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مختلف مواقع پر خصوصی رعایت کے تحت شہریوں کو سرکاری ٹرانسپورٹ میں مفت سفر کی سہولت دی جا رہی تھی، تاہم اب یہ سہولت ختم ہونے جا رہی ہے۔

حکام کی جانب سے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے قبل کرایوں اور پالیسی میں تبدیلی سے متعلق تازہ ہدایات سے آگاہی حاصل کریں، تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *