بجٹ سے قبل حکومت کا بڑا اقدام: پٹرولیم لیوی میں 24 روپے سے زائد اضافہ

اسلام آباد(بولونیوز)حکومتِ پاکستان نے آئندہ بجٹ سے قبل پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں نمایاں ردوبدل کر دیا ہے۔ پٹرول پر لیوی 24.74 روپے فی لیٹر بڑھا کر 116.08 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر مقرر کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل اور نجی گاڑیاں استعمال کرنے والے صارفین پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 24.34 روپے فی لیٹر کی کمی کر کے اسے 44.59 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ، زراعت اور مال برداری کے شعبوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیوی میں یہ فوری ردوبدل حکومتی ٹیکس ڈھانچے کو متوازن بنانے اور آمدن میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم پٹرول کی قیمتوں پر بڑھتی لیوی عام صارفین کے لیے مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *