ایران، اسرائیل کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر بڑھتے خدشات

ایران(بولونیوز)خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے حوالے سے مختلف سیاسی اور دفاعی حلقوں میں متضاد آرا سامنے آ رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر جنگ میں کمی یا اسے روکنے کے خواہاں سمجھے جاتے ہیں، جبکہ پاسداران انقلاب ایران کے بعض عناصر اور دیگر سخت گیر حلقے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی جاری رکھنے کے مؤقف سے منسوب کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل میں بھی بعض سیاسی حلقوں اور دائیں بازو کے رہنما مبینہ طور پر موجودہ کشیدگی کو برقرار رکھنے کے حامی تصور کیے جاتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس کی ایک وجہ داخلی سیاسی اختلافات اور سیکیورٹی بیانیے کو مضبوط رکھنا بھی بتایا جاتا ہے۔

علاقائی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پورے تناظر میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کا اثر براہ راست عرب ریاستوں کی معیشت اور علاقائی سلامتی پر بھی پڑ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق خطے میں مختلف طاقتوں کے مفادات اور “گریٹر اسٹریٹجک تصورات” کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔

تجزیہ کار یہ بھی کہتے ہیں کہ موجودہ عالمی نظام تیزی سے ملٹی پولر سمت میں جا رہا ہے، جہاں کسی ایک ملک کی بالادستی کے بجائے مختلف طاقتوں کے درمیان توازن کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ طاقت کے اس کھیل کو صرف قومی مفادات کی عینک سے دیکھنا خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *