خلیج عمان میں بحری جہاز پر امریکی کارروائی، میزائل حملے سے انجن روم تباہ

خلیج عمان(بولونیوز)خلیج عمان میں ایک بحری جہاز پر امریکی فوج کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کا انجن روم ناکارہ ہو گیا۔یو ایس سینٹ کام کے مطابق گیمبیا کا پرچم بردار یہ جہاز مبینہ طور پر ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا اور امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو متعدد بار وارننگ دی گئی، تاہم عملے کی جانب سے ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج نے ایک طیارے کے ذریعے ہیل فائر میزائل سے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا، جس کے بعد جہاز اپنی نقل و حرکت جاری رکھنے کے قابل نہ رہا اور اسے ایران کی سمت جانے سے روک دیا گیا۔

امریکی فوجی حکام نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 5 تجارتی جہازوں کو غیر فعال کیا جا چکا ہے جبکہ 116 جہازوں کا رخ موڑا گیا ہے، تاکہ خطے میں نافذ مبینہ ناکہ بندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔تاہم اس واقعے پر آزاد ذرائع سے فوری طور پر مکمل تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *