ہنگو میں دلخراش سانحہ، تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

ہنگو(بولونیوز)خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے علاقے کوٹکی کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے تھانہ سٹی کوٹکی میں افغان مہاجرین کے بچے پانی کے تالاب میں نہا رہے تھے کہ اس دوران پانچ بچے ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے کو زندہ بچا لیا، تاہم چار بچے جانبر نہ ہو سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کے درمیان تھیں، جبکہ مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام جاں بحق اور زخمی بچے افغان مہاجرین تھے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو تالابوں اور دیگر گہرے پانی والے مقامات پر نہانے سے روکیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *