پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی
کراچی (23 مئی 2026): عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے اور ملک میں ان کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالرز کی کمی سے 4508 ڈالر کا ہو گیا، جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا۔
پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 1 ہزار 889 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے کا ہو گیا ہے۔


