اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی

اقوام متحدہ(بولونیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔

سفیر عاصم افتخار کے مطابق رپورٹ میں علاقائی بحرانوں اور مختلف موضوعاتی امور پر سلامتی کونسل کی کارروائیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دستاویز میں عالمی تنازعات، امن و سلامتی اور انسانی بحرانوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ میں اقوام متحدہ کے امن مشنز، تنازعات کے حل اور عالمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے، جو عالمی امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *