بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کومٹانے کی دھمکی، ترجمان پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی(بولونیوز)بھارت کے آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو تاریخ اور جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی پر پاک فوج کے ترجمان نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کو مٹانے کی دھمکی نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور ایٹمی طاقت ہے، جس کے دفاع کی صلاحیت ناقابلِ تردید ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسی دھمکیاں ذہنی دیوالیہ پن، جنون اور جنگ پسندی کی عکاس ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور جغرافیائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *