وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت پاکستان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 3 سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان بھر میں 26 مئی سے 28 مئی تک عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد عوام میں عید الاضحیٰ کی تیاریوں میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے، جبکہ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران سفر اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔


