سٹی کورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی پیشی، چیخ و پکار اور دھکم پیل

کراچی(بولونیوز)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو سٹی کورٹ کراچی میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت پہنچتے ہی ملزمہ کی جانب سے چیخ و پکار کی گئی۔ پیشی کے موقع پر خواتین اور مرد پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں دھکم پیل بھی دیکھنے میں آئی۔

عدالت میں پیشی کے دوران ملزمہ نے بیان دیا کہ “مجھے مارا گیا ہے اور مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، میرے ساتھ ظلم ہوا ہے۔” ملزمہ کا کہنا تھا کہ “مجھے لاہور سے پکڑ کر لایا گیا ہے اور مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔” اس دوران عدالت میں صورتحال خاصی کشیدہ رہی۔

جج نے ملزمہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ “آپ آرام سے بیٹھ جائیں، پانی پلائیں، یہ سٹی کورٹ ہے، یہاں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا۔” ملزمہ نے مزید بیان دیا کہ “مجھے 20 سے 22 دن سے اٹھایا ہوا ہے۔”

عدالت نے ملزمہ کے بیانات سننے کے بعد کارروائی کو ضابطے کے مطابق جاری رکھا، جبکہ کیس سے متعلق مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *