منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی کے عالیشان گھر کی تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور(بولونیوز) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لاہور میں رہائش پذیر تھی، جہاں اس کا ایک عالیشان کرائے کا گھر موجود ہے۔
دستاویزات کے مطابق انمول عرف پنکی کے لاہور میں واقع کرائے کے گھر کا معاہدہ 300 روپے کے اسٹام پیپر پر 11 ماہ کے لیے کیا گیا تھا۔ کرایہ نامہ طاہر نامی شخص کے نام پر تیار کرایا گیا، جس میں 90 ہزار روپے ایڈوانس ادا کیے گئے جبکہ ماہانہ کرایہ 45 ہزار روپے طے کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت انمول عرف پنکی کے والدین بھی اسی گھر میں موجود تھے۔ تاہم پنکی کی گرفتاری کے بعد سے مذکورہ گھر کو تالے لگے ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔


