ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جانے کا امکان، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(بولونیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران معاشی نمو 3.7 فیصد رہی، جبکہ آئندہ مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی، جو معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ جمیل احمد کے مطابق اسٹیٹ بینک کا ہدف ہے کہ جون 2028 تک ایس ایم ایز (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار) کی فنانسنگ کو بڑھا کر 1500 ارب روپے تک لے جایا جائے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ معیشت کے استحکام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مالیاتی پالیسیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا، تاکہ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *