آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ توانائی کے شعبے میں قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

حکومتی پالیسی کے تحت عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ بتدریج صارفین تک منتقل کرنے کا اصول برقرار رکھا گیا ہے، جس کے باعث آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے عوام پر مہنگائی کا مزید دباؤ بڑھ سکتا ہے، تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ توانائی شعبے میں مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *