بارشوں کا نیا سلسلہ کل سےداخل ہوگا، مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی

اسلام آباد(بولونیوز)ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے داخل ہونے کا امکان، مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے دوران وسطی، شمالی اور بعض جنوبی علاقوں میں بادل بننے، تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں آج شام سے 15 مئی کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں بھی تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول کوئٹہ، ژوب، خضدار، سبی اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے شمالی، مغربی اور وسطی اضلاع بشمول سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور حیدر آباد کے علاقوں میں بھی بادل بننے اور کہیں کہیں آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *