پیٹرولیم لیوی کی مد میں 9 ماہ میں 12 کھرب روپے سے زائد وصول، کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد
اسلام آباد(بولونیوز) سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی بھاری رقم وصول کی ہے۔دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں، جو عوامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ صارفین سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے نام پر بھی اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے، جس کے تحت مزید 35 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایندھن پر مسلسل بڑھتے ہوئے ٹیکسز اور لیویز سے عام صارفین پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ رہا ہے، جبکہ توانائی کی قیمتیں بھی مجموعی معاشی صورتحال کو متاثر کر رہی ہیں۔


