ایرانی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ضمانت مل گئی

تہران (بولونیوز)ایران کی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ضمانت مل گئی ہے، جس کے بعد انہیں تہران کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپتال میں نرگس محمدی کا علاج ان کی اپنی میڈیکل ٹیم کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نرگس محمدی کو سینے، کمر اور بازوؤں میں شدید درد کی شکایت تھی، جس کے باعث ان کی طبی حالت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ ضمانت کے بعد علاج کی سہولت میسر آ جانے سے ان کی صحت میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *