ایران کے جواب پر ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں، ایرانی میڈیا
تہران(بولونیوز)ایران کےجواب پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں فیصلے اور منصوبے امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے نہیں بنائے جاتے بلکہ قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیے جاتے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں ہیں تو یہ صورتحال دراصل ایران کے حق میں بہتر سمجھی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے اور بیرونی دباؤ یا بیانات سے اس کی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


