وزیراعلیٰ پنجاب کو بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم

لاہور(بولونیوز)لاہور میں لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائی گئی رقم کی واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جو چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کی جانب سے شوگر ملز کیس ختم ہونے کے بعد بطور ضمانت جمع کرائی گئی رقم واپس کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ یہ رقم چوہدری شوگر ملز کیس کے دوران بطور سیکیورٹی/گارنٹی جمع کرائی گئی تھی، جو اب کیس کے خاتمے کے بعد واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *