پنجاب میں اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، تعلیمی ادارے 22 مئی سے بند ہوں گے
لاہور(بولونیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے 22 مئی (جمعہ) سے بند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ اس سال گرمیوں کی چھٹیاں 3 ماہ سے زائد عرصے پر محیط ہوں گی تاکہ طلبہ کو شدید گرمی کی صورتحال سے محفوظ رکھا جا سکے۔
وزیرِ تعلیم کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے مختلف ہوم ورک اور آن لائن اسائنمنٹس کا بھی انتظام کیا جا سکتا ہے تاکہ طلبہ کی تعلیمی رفتار متاثر نہ ہو۔


