پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر منفی رجحان، 100 انڈیکس میں بڑی کمی
کراچی(بولونیوز)کراچی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1059 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس کم ہو کر 1 لاکھ 70 ہزار 56 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ نے اتار چڑھاؤ بھی دیکھا، جہاں انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 69 ہزار 583 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گیا، جبکہ دورانِ کاروبار 1 لاکھ 70 ہزار 368 پوائنٹس کی بلند سطح بھی دیکھی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا اختتام مثبت انداز میں ہوا تھا، جب 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


