بی ایل اے پر دہشت گردی کے الزامات، مالی معاونت اور حمایت جرم قرار

کینبرا(بولونیوز) آسٹریلیا کی حکومت نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر باضابطہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کی مالی معاونت، مدد یا کسی بھی قسم کی حمایت کو اب قانوناً جرم قرار دیا گیا ہے۔حکومتی فیصلے کے بعد اس تنظیم سے منسلک کسی بھی سرگرمی یا مالی لین دین پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آسٹریلیا کی جانب سے یہ اقدام عالمی سطح پر انسدادِ دہشت گردی پالیسی کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کے مالی و عملی نیٹ ورک کو محدود کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *