وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، 1845 افراد کو 5 ارب سے زائد کے قرضے جاری
اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم اپنا گھرپروگرام کےتحت ہزاروں شہریوں کورہائشی سہولت کےلیےقرضےفراہم کیےجا رہے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک 1845 افراد کو 5 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ چار برسوں میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے رعایتی قرضوں کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک 25 ہزار 304 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 8 ہزار 990 درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔ منظور شدہ قرضوں کی مجموعی مالیت 37 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔


