ملک میں بڑھتے ایچ آئی وی کیسز، ٹاسک فورس قائم، پہلا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان میں ایچ آئی وی کیسزمیں اضافےکےپیش نظروفاقی حکومت نےٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔وزارتِ قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ آئی وی سے متعلق معاملات کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس آج 6 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس وزارتِ قومی صحت کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا جبکہ آن لائن شرکت کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر مملکت برائے صحت کریں گے۔ٹاسک فورس میں وزارتِ صحت، وزارتِ داخلہ اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، جبکہ تمام صوبائی محکمہ صحت کے سیکریٹریز بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

اجلاس میں ملک میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافے اور مبینہ غفلت کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹاسک فورس کو تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *