عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(بولونیوز)تین روز کی مسلسل کمی کے بعد عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 517 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 223 روپے بڑھ کر 8 ہزار 72 روپے تک جا پہنچی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 111 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 666 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *