لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سیکیورٹی نظام متعارف

لاہور(بولونیوز)آن لائن ٹیکسی سروسز کو محفوظ بنانے کے لیے نیا سیکیورٹی نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت آن لائن ٹیکسی سروسز سے منسلک تمام ڈرائیورز کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اب ٹیکسی ڈرائیورز کا مکمل ریکارڈ اور کوائف پولیس کے پاس موجود ہوں گے، جس سے مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد جرائم کی روک تھام، مسافروں خصوصاً خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے سیکیورٹی نظام کے تحت بغیر تصدیق شدہ ڈرائیورز کو آن لائن ٹیکسی سروسز چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *