پاکستان کی چین سے 8 ہینگور کلاس آبدوزیں حاصل کرنے کی تیاری

اسلام آباد(بولونیوز)خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جلد ہی چین سے 8 جدید ہینگور کلاس آبدوزیں حاصل کرے گا۔رپورٹ کے مطابق ان آبدوزوں میں سے 4 آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ باقی 4 آبدوزیں ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی) کے تحت پاکستان میں تیار یا مکمل کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کی بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے سمندری حدود کی نگرانی اور دفاعی استعداد میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *