پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(بولونیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شامل ٹیکسز، ڈیوٹیز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھاری ٹیکسز اور چارجز شامل کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 129 روپے 72 پیسے مختلف ٹیکسز اور چارجز کی مد میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت کا تقریباً 32 فیصد حصہ صرف ٹیکسوں پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 103 روپے 50 پیسے پٹرولیم لیوی جبکہ 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین سے 7 روپے 32 پیسے فریٹ چارجز اور 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی) مارجن بھی وصول کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق پٹرول کی قیمت میں شامل بھاری ٹیکسز اور مارجنز عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہے ہیں، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ صارفین تک منتقل نہیں ہو پا رہا۔


