صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر حملہ، پاکستانی عملے کی بازیابی کے لیے سفارتی کوششیں تیز

اسلام آباد(بولونیوز)صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کے آئل ٹینکر پر حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے پاکستانی عملے کی محفوظ بازیابی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے صومالیہ کے سفیر کو خط لکھ کر تعاون کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ خط میں آئل ٹینکر آنر 25 پر موجود پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔
صومالی حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں اور جہاز سے متعلق تمام ضروری معلومات پاکستان کے قومی سلامتی اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ صومالیہ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جہاز اور عملے سے متعلق ہر نئی پیش رفت سے پاکستان کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی عملے کی سلامتی حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور ان کی محفوظ واپسی تک سفارتی اور سکیورٹی سطح پر تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *