محمد زبیر کا حکومت پر شدید تنقید، قرض میں تاریخی اضافے کا انکشاف

کراچی(بولونیوز)سابق گورنر سندھ اور سینئر سیاستدان محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے چار سال مکمل ہو چکے ہیں اور یہ کوئی معمولی عرصہ نہیں ہوتا، اس کے باوجود حکومتی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ علی پرویز کی جانب سے بار بار 70 سالہ ناکامی کی بات کرنا دراصل موجودہ حکومت کی اپنی ناکامی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا جا رہا ہے، جس میں 10 اہم شعبوں میں ہونے والی تباہی کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2022 میں جب پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی تو ملک پر مجموعی قرض 44 ہزار ارب روپے تھا، جو اب بڑھ کر 81 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے چار سالہ دورِ حکومت میں 19 ہزار ارب روپے قرض میں اضافہ ہوا، جبکہ موجودہ حکومت کے چار سال میں 37 ہزار ارب روپے کا قرض بڑھا۔
محمد زبیر نے کہا کہ قرض میں یہ غیر معمولی اضافہ ناقص معاشی پالیسیوں اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے، جس کا خمیازہ عوام کو مہنگائی اور معاشی دباؤ کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *