پاکستان میں کرپشن سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ متعصب اور نامناسب ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد(بولونیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ متعصب اور نامناسب ہے۔
سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ انہیں آئی ایم ایف پر اعتماد نہیں رہا۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو بہت زیادہ جگہ دی ہوئی ہے اور اب وہ “بیڈ روم تک” آ رہا ہے، جو مناسب نہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے، جبکہ رپورٹ میں نیب کی کچھ تعریف بھی کی گئی ہے لیکن مجموعی تاثر ملک کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس پر بھی عوامی سطح پر اعتماد نہیں کیا جاتا اور آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ایک طرح کا ٹرائیکا بنا کر مخصوص ممالک کے خلاف ماحول بناتے ہیں۔
نیب حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی رپورٹ کا ڈیٹا درست نہیں ہے، جبکہ نیب نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 2.962 ٹریلین روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 گنا زیادہ ہے۔
مزید بتایا گیا کہ لینڈ ریکوری کے تحت 2950 ارب روپے سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروائی گئی، جبکہ براہ راست ریکوری کے ذریعے 11.085 ارب روپے حاصل کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *