پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان، ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کی توقع

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جمعہ کے روز کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور درآمدی لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، جبکہ آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان حکومتی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *