پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر قسط، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے سلسلے میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری متوقع ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری پر بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا، جس کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *