قمبر شہدادکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی

قمبر شہدادکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)رات گئے تیز بارش کے دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے تین افسوسناک واقعات پیش آئے، جن میں 2 بچے جاں بحق جبکہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق میروخان کے گاؤں سیرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 سالہ ریحان چانڈیو جاں بحق ہو گیا۔ اسی طرح گاؤں لکھمیر میں 13 سالہ عزرا بھی آسمانی بجلی کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ گاؤں قائم خان چانڈیو میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جن میں 25 سالہ فرزانہ، 10 سالہ تہمینہ اور حنا شامل ہیں۔
حادثات کے بعد جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قمبر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق مزید صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *