پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی(بولونیوز)پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 4716 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *