ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد(بولونیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد کا استقبال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عاصم منیر نے کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران علاقائی صورتحال، حالیہ پیش رفت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔


