اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایران میں ایک اور شخص کو پھانسی

تہران(بولونیوز)ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کو گزشتہ روز حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جس پر بعد ازاں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کیا گیا، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس نوعیت کے مقدمات پر شفافیت کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *