کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں، شرمیلا فاروقی
کراچی(بولونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما Sharmila Faruqi نے کہا ہے کہ کراچی میں رہنا ایسا ہی ہے جیسے پیرس میں رہنا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے ایک دلچسپ سیگمنٹ میں شرمیلا فاروقی سے سوال کیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ؟”
اس پر انہوں نے کچھ لمحے سوچنے کے بعد جواب دیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا۔”ان کے اس جواب پر شو میں موجود سابق کرکٹرز اور دیگر شخصیات نے تالیاں بجائیں اور مسکراتے ہوئے ردعمل دیا۔شرمیلا فاروقی کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر لی ہے اور صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔


