پوپ لیو کا الجزائر میں جامع مسجد کا دورہ، امن اور باہمی احترام پر زور

الجزائر(بولونیوز) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا Pope Leo نے الجزائر میں جامع مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوتے اتار کر داخل ہونے کی روایت کا احترام کیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے Djamaa El Djazaïr کا دورہ کیا اور اس موقع پر باہمی احترام، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔
پوپ لیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدا کی قربت تلاش کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہر انسان کا احترام کیا جائے اور معاشرے میں بقائے باہمی کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے اس موقع پر تمام اقوام کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ دنیا میں امن، انصاف اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کا جذبہ مزید مضبوط ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *