ایس ایس پی سٹی کا پولیو سینٹرز کا دورہ، فول پروف سیکیورٹی پر زور
کراچی(بولونیوز)کراچی کے ڈسٹرکٹ سٹی میں ایس ایس پی سٹی سید علی حسن نے پولیو سینٹرز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے لیاری کے مختلف علاقوں میں قائم پولیو سینٹرز پر میڈیکل افسران سے ملاقات کی اور انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے 785 افسران و اہلکار پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔
ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر وقت پولیو ٹیموں کے ساتھ موجود ہیں تاکہ مہم کو محفوظ بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہ کر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ پولیس کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔


