بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد مذاکرات پر ردعمل، وفود کا پرتپاک خیرمقدم
اسلام آباد(بولونیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے معزز وفود کو ہم محبت اور وقار کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔
اسلام آباد ٹاکس کے حوالے سے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور دیرپا امن قائم ہو۔
انہوں نے کہا کہ امن کے اس عمل میں شامل تمام فریقین کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں، اور دنیا کے امن میں کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ امید ہے اسلام آباد مذاکرات خطے میں مستقل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔


