پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی نے امریکا کے ساتھ تعلقات مضبوط کیے، بھارتی میڈیا بھی تعریف میں آگیا

کراچی/نیویارک(بولونیوز)پاکستانی قیادت کی کرپٹو ڈپلومیسی کی کوششوں نے امریکی تعلقات میں نمایاں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے اثرات بھارتی میڈیا میں بھی نمایاں نظر آئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف کی، جس سے دوطرفہ تعلقات کے ذاتی اور اعتماد پر مبنی پہلو مزید اجاگر ہوئے۔ اس کے علاوہ امریکی ماہر زیکری وٹکوف کے ساتھ پاکستان کے روابط نے واشنگٹن میں ملک کے اثر و رسوخ کو بڑھایا۔

پاکستان کی اس سفارتی کامیابی کے پیچھے بلال بن ثاقب کا کلیدی کردار رہا۔ بلال بن ثاقب نے 2025 کے دوران عالمی کرپٹو شخصیات سے روابط استوار کیے، جن میں چانگ پینگ ژاؤ، کیتھی ووڈ، اور مائیکل سیلر شامل ہیں۔

بلال بن ثاقب امریکی کرپٹو منصوبے World Liberty Financial کے مشیر بنے، جو پاکستان کے لیے اعتماد سازی میں اہم ثابت ہوا۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی نے پاکستان کو کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے میں مدد دی۔یہ اقدام پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت اور سفارتی حکمت عملی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *