بشیر احمد میمن کی سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات

کراچی(بولونیوز) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوباٸی صدر بشیر احمد میمن نے گذشتہ دن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ناٸب صدر اور ساق وزیر اعلٰی پجاب حمزہ شہباز شریف سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ اور اس بات کا عزم اور اعادہ کیا گیا۔ کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کو بھی پنجاب کی طرح منظم ۔ مظبوط اور فعال بنانے کے لیے عہدیداروں سمیت تمام کارکوں کو مذید تیزی لانی ھو گی۔ ملاقات کے بعد صوباٸی صدر بشیر احمد میمن نے سندھ بھر کے پارٹی رہنماٶں اور ورکرز کو ھدایات جاری کرتے ھٶے کہا کہ عوامی مساٸل کے پاٸیدار حل کے لیے کارکنان عوام کے ساتھ رابطوں کو ترجیح دیں۔ تاکہ مسلم لیگ (ن) کو نچلی سطح تک مظبوط کیا جا سکے۔ بشیر احمد میمن نے اس عزم کا اظہار کیا۔ کہ مسلم لیگ (ن) کو سندھ بھر کے تنظیمی ڈھانچے کو مذید مستحکم اور مٶثر بناٸیں گے۔ تاکہ آنے والے عام انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لاٸق ھو سکیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پاکستان کے ناٸب صدر فران علی خان خادم نے کہا کہ صوباٸی صدر بشیر احمد میمن کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے لیے دن دگنی رات چوگنی کام کریں گے۔ بشیر احمد میمن نہ صرف با صلاحیت بلکہ مخلص لیڈر ہیں۔ اور عوامی خدمت سے سرشار ھو کر صوبے بھر میں مساٸل حل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ فرمان علی خادم نے کہا کہ بشیر میمن کی قیادت میں خدمت کی سیاست کریں گے۔ نوجوانوں پر محنت کریں گے۔ نوجوان کو اس قابل بناٸیں گے۔ کہ اپنے پاٶں پر کھڑے ہوں۔ تاکہ پاکستان مستحکم ھو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *