پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے پر دھرنوں اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کراچی(بولونیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہیں لیتی تو جماعت اسلامی کارکنان کو دھرنوں اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ چاروں صوبوں میں وزیر اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کی تیاری کی جائے تاکہ احتجاجی مظاہروں کے ذریعے عوامی مطالبات کو منوایا جا سکے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت حالات سے فائدہ اٹھا کر اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے پرعزم ہے اور احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *